پی ایس ایل10؛ ڈرافٹس کی تقریب کہاں منتقل کی جارہی ہے؟

پی ایس ایل10؛ ڈرافٹس کی تقریب کہاں منتقل کی جارہی ہے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹ تقریب کی تیاریاں جاری ہیں اور یہ ایونٹ اب گوادر سے منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ ایونٹ گوادر سے منتقل کرکے لاہور کی بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کے درمیان اوپن ایئر لوکیشن پر پلیئرز ڈرافٹ تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے بہترین لوکیشن کے انتخاب کی ذمہ داری پروڈکشن کمپنی اور براڈکاسٹرز کو سونپ دی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقریب بارہ دری میں ہونے کا امکان ہے اور اسے کھلی فضا میں منعقد کرنے کا مقصد بادشاہی مسجد کے شاندار نظارے کے ساتھ بصری کشش کو بڑھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ایس ایل10؛ کراچی کنگز نے اپنے کپتان کو ہی خیرباد کہہ دیا
پی ایس ایل 10: جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل
سردی سے نمٹنے کے لیے اسٹینڈ ہیٹر استعمال کیے جائیں گے اور تقریب کو مزید منفرد اور یادگار بنانے کے لیے ڈرونز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹ تقریب 11 جنوری کو گوادر میں شیڈول تھی لیکن فرنچائزز کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کے باعث ایونٹ کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
توقع ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ حتمی فیصلہ کرے گی اور آج اس کا اعلان کیا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












