پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

شادی کیلئے جو بھی رشتے آئے بس ایک ڈیمانڈ کی؟

03 جنوری, 2025 19:32

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کیلئے ابتک جو رشتے آئے ہیں شوبز چھوڑنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل دنانیر مبین کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں یشما گل نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کی طرف سے کئی رشتے آچکے ہیں تاہم جو بھی رشتہ آیا سب سے پہلے ان سے یہی ڈیمانڈ کی گئی کہ وہ شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ اگر وہ کسی شخص کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں تو کیا اس کے کہنے پر اداکاری کو خیرباد کہہ دیں گی؟

جس پر یشما گل نے جواب دیا کہ وہ قربانی دے دیں گی اگر مذکورہ شخص ان کو وہ سب فراہم کرے جس کا اس نے وعدہ کیا ہے اور اس کی محبت سچی ہو تو وہ اداکاری کو بھی چھوڑ دیں گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔