یمن نے اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل برسا دیے، درجنوں یہودی زخمی

یمن نے اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل برسا دیے، درجنوں یہودی زخمی
یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل نے رام اللہ شہر کے مغرب میں واقع ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمنی میزائل کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا کہ ایک میزائل مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور اس کا مقابلہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے بھی اعلان کیا ہے کہ پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے 12 آباد کار زخمی ہوئے ہیں اور 9 دیگر کو خوف کی وجہ سے طبی مراکز میں لے جایا گیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنے حملے بند نہیں کریں گے جب تک غزہ میں اسرائیلی زمینی اور فضائی حملے، ختم نہیں ہو جاتے۔
امریکا اور برطانیہ نے دسمبر میں اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی اتحاد کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












