پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

شمالی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 42 افراد شہید

04 جنوری, 2025 09:23

یروشلم: غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 42 افراد شہید ہو گئے۔

اسپتال اور ایمرجنسی رسپانس ورکرز کا کہنا ہے کہ صحت کے کارکنوں اور اسرائیلی فوج نے علاقے کے زیادہ تر الگ تھلگ شمالی علاقے میں 2 اسپتالوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کرنے کے دعوے کیے ہیں۔

العودہ اور انڈونیشین اسپتالوں کے بارے میں یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قطر میں تقریبا 15 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے تعطل کا شکار جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے۔

مزید پڑھیں:غزہ میں جنگ نہ روکی تو۔۔۔ انصار اللہ کی اسرائیل کو دھمکی

الاقصیٰ شہدا اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں ہونے والے حملوں میں ایک درجن سے زائد خواتین اور بچے شہید ہوئے جن میں نصرات، زویدہ، مغازی اور دیر البلاح شامل ہیں۔ گزشتہ روز انکلیو میں درجنوں افراد شہید ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7اکتوبر 2023 سے اب تک 45ہزار658 افراد شہید ہوچکے ہیں، غزہ میں اسرائیل حملوں سے زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ8ہزار583 ہوگئی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔