پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

عماد عرفانی رشتے میں علامہ اقبال کے کیا لگتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

04 جنوری, 2025 17:50

معروف اداکار و ماڈل عماد عرفانی نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

دو دہائیوں سے شوبز میں سرگرم اداکار کبھی میں کبھی تم نے علامہ اقبال کے خاندان سے اپنے تعلق کا انکشاف نہیں کیا تھا۔

پی ٹی وی کے پروگرام ورسا ہیریٹیج ریویو میں شرکت کے دوران انکشاف ہوا کہ عماد عرفانی کا تعلق پروگرام کے میزبان علامہ اقبال کے پوتے میاں یوسف صلاح الدین کے ساتھ ساتھ خود قومی شاعر سے بھی ہے۔

پروگرام کے سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے عماد عرفانی نے شو میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور ساحر بگا، مہوش حیات اور میزبان سونیا حسین سمیت شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

عماد عرفانی نے کہا کہ زیادہ تر لوگ یہ نہیں جانتے کہ یوسف صلاح الدین کے ساتھ میرا گہرا خاندانی تعلق ہے۔

میزبان یوسف صلاح الدین نے عماد عرفانی کے الفاظ کی تائید کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عماد عرفانی علامہ اقبال کی بہن کے پڑپوتے ہیں یعنی اداکار رشتے میں علامہ اقبال کے بھی پڑ پوتے ہی لگتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔