پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کو انتہائی ’احمق‘ قرار دیا

05 جنوری, 2025 17:07

خبروں کی سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تمام پاکستانی مردوں کو انتہائی احمق قرار دے دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم شاہ کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی ہونے کے باوجود پاکستانی مردوں کے بارے میں نامناسب باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔

یہ انٹرویو کلپ نصرت حارث کی میزبانی میں حریم شاہ کے پوڈ کاسٹ سے وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی مردوں کی فطرت کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر حریم شاہ نے برطانیہ کی سیاست میں قدم رکھ دیا

حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کو انتہائی احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ جانتے ہیں کہ خواتین عام طور پر مردوں کے ارادوں کا فیصلہ کرنے میں جلدی کرتی ہیں،اس لیے پاکستانی مردوں کو دھوکہ دینا بہت آسان ہے۔

حریم شاہ کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو دوٹوک انداز میں بات کرنے سے نہیں ڈرتیں لیکن اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے وہ نہ صرف پاکستان میں مقبول ہیں بلکہ ان کی کہانیاں بیرون ملک بھی بہت مشہور ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔