پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ڈراموں کی ہیروئن بننا مشکل کام ہے، کیسے؟ اشنا شاہ نے بتادیا

05 جنوری, 2025 18:39

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں ہیروئن کا کردار ادا کرنا مشکل کام ہے۔

کئی ڈراموں میں بطور ہیروئن مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ اشنا شاہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہون نے سکیم معراج کو دیے گئے انٹرویو میں اداکاراؤں کے اور خصوصاً ہیروئن کی محنت پر اسے صلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی ہیروئن ہونے مشکل ترین کام ہے کیونکہ معاون کاسٹ کیساتھ ڈرامے کی شوٹنگ کیلیے کم از کم 75 سے 80 دن دینے ہوتے ہیں اور پھر ہر دوسرے سین مرکزی کردار کا رول ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہیروئن ایک شو پیس بن کررہ جاتی ہے۔

اشنا شاہ نے کہا کہ ہمارے پاکستانی ڈراموں میں کئی سینز میں ایسے گھنٹوں بیٹھ کر رونا پڑتا ہے جبکہ معاوضوں میں کئی مرتبہ لیڈ رولز کو کم پیسے ملتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔