اسرائیل نے جنگ بندی کی بات شروع ہوتے ہی غزہ پر بم برسادیے، 65 شہید

اسرائیل نے جنگ بندی کی بات شروع ہوتے ہی غزہ پر بم برسادیے، 65 شہید
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کی بات چیت شروع ہوتے ہی خان یونس کے علاقوں میں بم برسادیے جس میں 65 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 65 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت 11 افراد بھی شامل ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے اسرائیل کا کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو حراست میں رکھنا غزہ میں صحت کے شعبے کو تباہ کرنے اور نسل کشی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کی تیاری
خیال رہے کہ مصر اور قطر کی کوششوں سے قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔ حماس رہنما باسم نعیم نے معاہدے کیلئے اسرائیلی فوج کا انخلاء اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی ضروری قرار دی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












