یمن کا اسرائیلی پاور اسٹیشن پر ہائپرسونک میزائل سے حملہ

یمن کا اسرائیلی پاور اسٹیشن پر ہائپرسونک میزائل سے حملہ
یمن نے اسرائیل کے پاور اسٹیشن پر ہائپر سونک میزائل داغ کر صیہونی ریاست کو بڑا معاشی دھچکا پہنچا دیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سری نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ان کے میزائل یونٹوں نے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے بحیرہ روم کے ساحل پر واقع حدیرہ میں اوروت رابن پاور اسٹیشن پر فلسطین-2 ہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سری نے اعلان کیا کہ جوابی حملے نے کامیابی کے ساتھ اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 یہودی آباد کار جہنم واصل
انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لئے یمن کے عزم پر زور دیتے ہوئے اس آپریشن کو یمن کی "مذہبی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں” کا حصہ قرار دیا۔
ترجمان یمنی افواج نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں ہماری فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ کے خلاف جاری جارحیت اور ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی محاذ اپنی طاقت کے عروج پر ہے، سربراہ پاسداران انقلاب
واضح رہے کہ یمنی افواج اور مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر کئی حملے کرکے صیہونی حکومت کی نیندیں اڑا دیں ہیں جب کہ امریکا بھی اعتراف کرچکا کہ اسرائیل یمنی حملوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












