چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کیوں کر رہا ہے؟

چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کیوں کر رہا ہے؟
برطانوی سیاستدانوں اور 160 ارکانِ پارلیمنٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیریمی کاربن، نائیجل فراگ سمیت 160 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ای سی بی کو 26 فروری کو افغانستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے سے انکار کرنا چاہیے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ای سی بی سے گزارش کرتے ہیں کہ افغان خواتین سے یکجہتی کا مضبوط پیغام دیں، افغانستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ ظلم کے خلاف عدم برداشت کا واضح پیغام ہوگا۔
مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا شائقین کرکٹ کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان
دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا جواب میں کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔
ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ تمام ممبر ممالک کے ساتھ مشترکہ فیصلے کی حمایت کریں گے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کے خواتین کے ساتھ سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے۔
رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ کرکٹ بہت سے افغان شہریوں کے لیے امید کا ایک ذریعہ ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












