پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آگئی

07 جنوری, 2025 13:27

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کی ڈیڈ لائن دے دی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے۔

تمام ٹیموں کو 11 فروری 2025 کی آدھی رات تک اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینا ہوگی۔

ٹیموں کو 11 فروری تک آئی سی سی کی منظوری کے بغیر اپنے ابتدائی اسکواڈ میں تبدیلیوں کی اجازت ہوگی۔ تاہم 12 فروری کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 

صائم ایوب کو فوری علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا شائقین کرکٹ کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان

ٹیمیں اپنے ابتدائی اسکواڈز کا عوامی طور پر اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں اور وہ براہ راست آئی سی سی کو نام جمع کرا سکتی ہیں۔

انگلینڈ پہلے ہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرکے ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری 2025 کو ہوگا جبکہ فائنل میچ 9 مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔