یمن نے اسرائیل اور امریکی ٹھکانوں پر میزائل برسادیے

یمن نے اسرائیل اور امریکی ٹھکانوں پر میزائل برسادیے
یمن نے امریکا اور اسرائیل کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کردی جس کے باعث صیہونی ریاست اور اس کے اتحادی ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
امریکی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں پیر کے روز کی گئیں جن میں یو ایس ایس ہیری ٹرومین اور تین اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے دو تل ابیب کے قریب یافا شہر میں واقع ہیں۔
جواب میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر یحییٰ سری نے ایک بیان میں کہا کہ فورسز نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو دو پروں والے میزائلوں اور چار ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جرائم؛ اسرائیلی فوجی برازیل سے رات کے اندھیرے میں فرار
یحییٰ سری نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے خلاف ایک معیاری اور مشترکہ فوجی آپریشن اس وقت کیا جب وہ یمن پر ایک بڑے فضائی حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہماری افواج نے دو فوجی کارروائیاں کیں، پہلے آپریشن میں مقبوضہ یفہ میں اسرائیلی دشمن کے ایک فوجی ہدف کو دو ڈرونز سے نشانہ بنایا دوسری کارروائی مقبوضہ اشکلون میں کی گئی۔
یمنی مسلح افواج کا کہنا تھا کہ فورسز نے مقبوضہ یفہ میں اسرائیلی دشمن کے ایک فوجی ہدف کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا، بیک وقت کیے گئے تمام آپریشنز نے کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی مشقوں کا پیغام چند دنوں میں دشمن اسرائیل کو مل جائے گا، ایران
بریگیڈیر یحییٰ سری نے کہا کہ یمن اس اس وقت تک اسرائیل پر حملے کرنا بند نہیں کرے گا جب تک غزہ میں اسرائیلی زمینی اور فضائی حملےختم نہیں ہو جاتے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












