جنگ زدہ غزہ اور لاس اینجلس کی حیران کن مماثلت! صارفین حیران

40% of Israeli intelligence system affected by cyber attacks 2 years after Gaza offensive
غزہ میں مظلوم فلسطینوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنیوالوں کو لاس اینجلس کے جنگلات کی آگ کے بعد کے مناظر کی حیرت انگیز مماثلت پر سوشل میڈیا صارفین کو دنگ رہ گئے۔
ہالی ووڈ انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں، جنہوں نے غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت میں بیانات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹوئٹ کرکے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کا مذاق اڑایا تھا آج اپنے گھروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے جلتا دیکھ روتے رہے لیکن کوئی مدد کو نہ آیا۔
یہی شوبز شخصیات جو اپنے گھروں کے جلنے کا ماتم کررہے ہیں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والی قابض صہیونی فوج کی بمباری کی حمایت کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنیوالے اداکار کا بھی گھر جل گیا
لاس اینجلس کی آگ نے پیسیفک پیلیسیڈس میں تباہی مچاکر رکھ دی ہے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر پھیلے لگژری گھروں، مالز اور کاروبار مراکز تباہ و برباد ہوچکے ہیں اور ویرانی نے ڈیڑے ڈال لیے ہیں۔
پرتعش زندگی کے عادی ہالی ووڈ اسٹار سمیت 10 ہزار سے زائد رہائشی بےگھر ہوچکے ہیں جبکہ آگ نے ہزاروں ایکڑ اراضی کو خاکستر کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: جنگلات میں لگی آگ نے کِن ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر جلا کر راکھ کردیے
کیلیفورنیا کے فائر پروٹیکشن حکام کے مطابق آگ نے لاس اینجلس کے شمال میں الٹاڈینا اور پاساڈینا کے قریب 1000 سے زائد عمارتیں محض بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا؛ جنگلات میں لگی آگ سے اربوں ڈالرز کا نقصان، ہزاروں گھر جل گئے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مکمل حمایت کرنے والے صہیونی اداکار جیمز ووڈز کا گھر بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ ماضی میں انکے رویے پر لوگ اداکار کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹوئٹس کیے ہیں جو وائرل ہورہے ہیں، ان میں ہالی ووڈ کا گھر کہلائے جانے والے لاس اینجلس اور غزہ کی صورتحال کو دیکھایا گیا ہےجسکی حیران کن مماثلت نے حاضرین کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 46 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.