اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

لاس اینجلس آتشزدگی؛ بیلا حدید کا آبائی گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

12 جنوری, 2025 17:56

لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ میں معروف امریکی ماڈل بیلا حدید کا گھر بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ و ماڈل بیلا حدید کیلی فورنیا آگ کے باعث جلنے والے اپنے آبائی گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رابطے میں رہنے والوں کا شکریہ، اس گھر سے وابستہ یادیں، میری ماں کی محبت جو اس گھر کو تعمیر کرنے میں شامل تھی، فیملی کے لمحات، کہانیاں، دوست، محبت، 3903 کاربن کینین روڈ، مجھے تمہاری یاد آئے گی۔

بیلاحدید نے مزید لکھا کہ یہ احساس تباہ کن ہے لیکن میں ان دوستوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جنہوں نے اپنے ذاتی گھر، یادگار چیزیں، یادیں، کپڑے اور اپنی زندگیاں تک کھو دی ہیں۔

مزید پڑھیں: انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا

اس موقع پر بیلا حدید نے ایسے افراد کیلئے فنڈز جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے اپنے گھر کھوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کو گھر کی دوبارہ تعمیر کیلئے امید دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنیوالے اداکار کا بھی گھر جل گیا

دوسری جانب امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعدد مشہور ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں جن میں نامور امریکی اداکار و پروڈیوسر جیمی لی کرٹس، اداکارہ پیرس ہلٹن، گلوکارہ مینڈی مور، کیری ایلویس شامل ہیں۔

She also shared a picture of the destroyed Malibu home.

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔