حماس کے ہاتھوں مزید 10 صیہونی فوجی مارے گئے

حماس کے ہاتھوں مزید 10 صیہونی فوجی مارے گئے
فلسطینی جنگجوؤں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ کی پٹی میں جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریبا ایک درجن اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔
ایک بیان میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی جانب سے 100 سے زائد دنوں کی جامع تباہی اور نسل کشی کے بعد بھی ہمارے جنگجو بھاری نقصانات اٹھا رہے ہیں اور اہم حملے کر رہے ہیں۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ جنگجوؤں نے جوابی کارروائیوں میں 10 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی کردیے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کی صفوں میں نقصانات کی حقیقی حد اس سے کہیں زیادہ ہے جو اس نے پہلے ہی اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی بچوں کے قتل عام میں امریکی بم استعمال ہونے کی تصدیق
ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج بالآخر شمالی غزہ کی پٹی سے ذلت کے ساتھ پیچھے ہٹ جائے گی کیونکہ قابض افواج ساحلی علاقے میں مزاحمتی محاذ کو توڑنے میں ناکام رہی ہیں۔
ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جو واحد کامیابی حاصل کی وہ تباہی اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.