غزہ جنگ بندی؛ حماس نے اسرائیل کو 3 یرغمالیوں کے نام ارسال کردیے

غزہ جنگ؛ 15 ماہ بعد حماس نے پھر کنٹرول سنبھال لیا (فوٹو: فائل)
غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حما س نے اسرائیل کو آج رہا ہونے والے یر غمالیوں کے نام ارسال کر دیے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حما س کی جانب سے یرغمالیوں کے نام اسرائیل کے حوالے کر دیے گئے ہیں، اسرائیل نے یرغمالیوں کی فہرست موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
حما س کے مطابق یہ فہرست 3 ناموں پر مشتمل ہے، جس میں خواتین کے نام شامل ہیں، اور ان کا فوج سے کوئی تعلق نہیں ہے، حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق رہا ہونے والے یرغمالیوں کے نام یہ ہیں، 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ ایملی دماری، اور 31 سالہ ڈورن شتنبر خیر ہیں۔
مزید پڑھیں:غزہ جنگ بندی؛ اسرائیلی وزیر اعظم معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے
مزید پڑھیں:یرغمالی زندہ چاہیے یا تابوت میں! اسرائیل فیصلہ کرلے
غزہ میں اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حما س کے درمیان جنگ بندی اتوار کی صبح سے نافذ العمل ہے جس کا مقصد صیہونیوں کی جانب سے کئی ماہ سے جاری شدید تشدد اور نسل کشی کو روکنا ہے۔
تاریخی جنگ بندی کو صیہونی حکومت کے لئے ایک بڑی شکست سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی خونی مہم کے دوران اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کرسکی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












