اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

علی رحمان نے فٹنس ٹرینر سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

21 جنوری, 2025 18:19

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے فٹنس ٹرینر سے اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

رواں ماہ کے آغاز میں خبریں سامنے آئیں تھی کہ علی رحمان خان مارچ 2025 میں نصرت کے ساتھ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کی تقریب کراچی میں ہونے کی توقع ہے۔

تاہم اِن خبروں پر علی رحمان خان نے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور اداکار کی جب بھی شادی ہوئی تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: کون سا اداکار اب فٹنس ٹرینر سے شادی کرنے جارہا ہے؟

دونوں کو متعدد بار میڈیا کے سامنے بھی ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ ماڈل اور اداکار ایک دوسرے کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کرتے رہے ہیں۔

دونوں کی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کی جلد شادی کی افواہیں بھی سامنے آتی رہی ہیں، تاہم دونوں نے پہلے کبھی واضح طور پر اس حوالے سے گفتگو نہیں کی۔

مزید پڑھیں: راکھی کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ کے جواب نے توجہ سمیٹ لی

ستمبر 2024 میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران علی رحمٰن خان نے واضح کیا تھا کہ ان کا فوری شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی ان کے کسی سے تعلقات ہیں، ان کی وائرل تصاویر سے متعلق مداح خود ہی اپنی کہانیاں گھڑ لیتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔