اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بختاور بھٹو نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

26 جنوری, 2025 15:09

صدر مملکت آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر محمود چوہدری نے پوسٹ شیئر کی جو انکی فیملی کی جھلک پر مبنی تھی، تصویر میں برتھ ڈے گرل بختاور بھٹو جامنی لباس میں ملبوس کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں جبکہ میر سجاول اور میر حاکم سلائیڈ کے مزے لے رہے ہیں۔

محمود چوہدری ساتھ ہی اپنے تیسرے بیٹے میر ذوالفقار کو گود میں لیے بیٹھے ہیں جس کا چہرہ سبز دل والے اموجی سے چھپایا گیا تھا۔

پوسٹ کے کیپشن میں محمود چوہدری نے اہلیہ کو زندگی کی 35 بہاریں دیکھنے پر انوکھے کیپشن کیساتھ مبارک دی اور لکھا کہ،’25 جمع 10 ویں سالگرہ مبارک ہو میرے بیٹوں کی والدہ کو’۔

دوسری جانب محمود چوہدری کی پوسٹ پرآصفہ بھٹو زرداری نے بھی دل والے اموجیز کیساتھ خوشی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری 27 نومبر 2020 کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری سے شادی کی بندھن میں بندھ گئی تھیں ، 10 اکتوبر 2021 کو اپنے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کا استقبال کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔