اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بل گیٹس نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا قرار دی؟

27 جنوری, 2025 12:44

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے، طلاق انکے اور میلنڈا دونوں کیلئے دکھ اورمشکل تھی۔

مزید پڑھیں:مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

بل گیٹس نے مزید کہا کہ امید تھی ہماری شادی اتنی ہی کامیاب ہو گی جتنی 45 سال ساتھ گزارنے والے میرے والدین کی تھی، جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا لیکن بہت زیادہ کامیاب اس وقت ہوا جب ہم ساتھ تھے۔

خیال رہے کہ میلنڈا پہلے ہی بل گیٹس سے اپنی طلاق کو ‘مشکل’ اور ‘تکلیف دہ’ کہہ چکی ہیں، تاہم بل گیٹس اور میلنڈا فرینچ کی 27 سالہ شادی کے بعد 2021 میں طلاق ہوئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔