ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

"پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو دُنیا دیکھے گی”: ترجمان پاک فوج

08 مئی, 2025 19:41

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فارنزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔

دفتر خارجہ آفس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے سبب ہر چیز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، امرتسر میں بھارتی تنصیبات کو بھارتی میزائلوں نے ہی نشانہ بنایا۔

ڈرامے کیلئے کھیتوں میں رکھے پرزوں کے ساتھ کچھ آگ ہی لگا دیتے، بھارت کی طرف سے پاکستان آنے والی کسی بھی چیز پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی مرضی سے حملہ کرے گا، بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں، پاکستان حملہ کرے گا تو سب کو نظرآئے گا، اس کی گونج سنائی دے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کا پاکستان پر ڈرون حملوں کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ڈراموں کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت کا 15مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔