ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

نور ولی خارجی کا بھارت اور غیر مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان پر حملوں سے متعلق بیان

28 مئی, 2025 17:46

نور ولی خارجی نے بھارت اور غیر مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان پر حملوں سے متعلق بیان دیا ہے۔

 

ہندوستان اور غیر مسلم ممالک کے ساتھ ملکر پاکستان پر حملوں سے متعلق نور ولی خارجی کے بیان کی علما کرام نے شدید مذمت کی ہے۔

 

ڈاكٹر راغب نعيمى،مولانا عبد الخبير آزاد،حافظ طاہر اشرفی اور علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ نور ولی خارجی کا بیان قران و سنت کے احکامات کے خلاف ہے۔

 

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ مسلمانان عالم پاکستان کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں نور ولی کا بیان ثابت کرتا ہے کہ افغانستان میں بیٹھے خارجی دہشت گرد کفر کے آلہ کار ہیں۔

 

خارجی دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،ان دہشت گردوں کے ہندوستان سے امداد کے شواہد دنیا کے سامنے ہین،نور ولی کا بیان ثابت کرتا ہے کہ ٹی ٹی پی اسرائیل اور بھارت کا تیسرا ساتھی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔