باجوڑ: بارودی مواد کا دھماکا، 3 بچے شہید، زخمیوں کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج جاری

Bajaur: IED explosion, 3 children martyred, injured undergoing treatment at CMH Peshawar
باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق لغڑئی میں بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سے کھیل رہے تھے کہ بارودی مواد پھٹ گیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا، زخمی بچوں کا علاج پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے۔
پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے۔
یہ سانحہ ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج نے علاقے میں کس طرح خطرناک بارودی جال بچھا رکھا ہے، فتنہ الخوارج ماضی میں بھی مساجد اور گھروں کو ڈھال بنا کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وادی تیراہ میں بھی کچھ دن پہلے فتنہ الخوارج کے ذخیرہ شدہ باردوی مواد پھٹنے سے کئی معصوم شہری شہید اور 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ دھماکے کا یہ افسوسناک واقعہ ثابت کرتا ہے کہ خوارج شہری آبادیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، مقامی آبادی کے تعاون سے پاک فوج باجوڑ کے علاقوں کو بارودی مواد سے صاف کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.