ہفتہ، 18-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/26هـ (18-10-2025م)

میرے کمرے کا دروازہ جنات کھول رہے تھے، اداکارہ حرا سومرو کے حیرت انگیز انکشافات

17 اکتوبر, 2025 22:27

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے پوڈکاسٹ میں دوران سیاحت ناران میں جنات کے حوالے سے دلچسپ واقعات سے سب کو ڈرا دیا۔

شو کے دوران اداکارہ نے قسم کھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ناران میں جنات موجود ہیں، انھوں نے کہا کہ میرا 100 فیصد یقین ہے ناران میں جنات ہوتے ہیں اور  وہ علاقہ بھاری ہے۔

انھوں نے مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو ناران کے کسی ہوٹل میں کبھی کہیں عجیب وغریب چیزیں محسوس ہوں تو آپ غلط نہیں ہیں۔

حرا سومرو نے ہوٹل کا نام لیے بنا اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ ناران میں ایک ہوٹل میں ٹھہری تھیں تو اس دوران دروازہ بار بار کھل اور بند ہو رہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ناران کے ہوٹلز میں پنکھے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہاں ہر آواز باآسانی سنی جا سکتی ہے، 2 مرتبہ ہوٹل کے واش روم میں فلیش بھی ہوا  جس کی مجھے باقاعدہ آواز سنائی دی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔