جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی نغمہ "میری مٹی میری جان” کا پرومو ریلیز

20 مارچ, 2026 14:51

آئی ایس پی آر کی جانب سے  یومِ پاکستان کے حوالے سے نیا قومی نغمہ  "میری مٹی میری جان” کا پرومو ریلیز کر دیا گیا۔

 قومی کامیابی کے جذبے کے تحت اس سال عید اور یومِ پاکستان 2026 نہایت خاص اہمیت کے حامل ہیں، میری مٹی میری جان پاکستانی قوم کے اجتماعی فخر، پاکستانیت اور مشترکہ جذبے کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

یہ نغمہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد قومی روح کو مزید اجاگر کرتا ہے، دلکش کورس اور پُرجوش دھنوں کے ساتھ یہ گانا نوجوانوں کی زبان میں ان کے جذبات بیان کرتا ہے۔

اس نغمہ کی جدید موسیقی اور منفرد انداز اسے نئی نسل سے منسلک کرتا ہے، یہ نغمہ نا صرف یومِ پاکستان بلکہ آنے والے دنوں میں بھی قومی یکجہتی اور فخر کی علامت بن کر گونجتا رہے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔