قیمتیں اچانک گر گئیں، کیا سونا مزید سستا ہونے والا ہے؟

پاکستان میں سونے کے کتنے ذخائر ہیں اور ان کی مالیت کتنی ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز سے مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گیا ہے۔ جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کی بڑی وجہ عالمی سیاسی صورتحال ہے۔ خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق سخت بیان نے مارکیٹ میں غیر یقینی پیدا کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سونے کی عالمی قیمت تقریباً 1.3 فیصد کم ہو کر 4694 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور امریکی ڈالر کی مضبوطی نے بھی سونے پر دباؤ ڈالا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مارچ 2026 سونے کی مارکیٹ کے لیے ایک مشکل مہینہ ثابت ہوا ہے۔ اس دوران قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو 2008 کے بعد سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
پاکستان میں بھی اس کے اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ گزشتہ روز سونا 4 لاکھ 94 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اب قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ہزار سے 7 ہزار روپے تک کم ہو سکتی ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت تقریباً 4 لاکھ 87 ہزار سے 4 لاکھ 89 ہزار روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اگر عالمی کشیدگی برقرار رہی اور ڈالر مضبوط رہا تو سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












