ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بھاری تعداد میں ہندوستانی فوج کی موجودگی مقبوضہ کشمیر میں ماحولیاتی تباہی کا سبب قرار

07 مارچ, 2025 12:45

مقبوضہ کشمیر میں بھاری تعداد میں ہندوستانی فوج کی موجودگی ماحولیاتی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہتھیاروں اور فوجی انفراسٹرکچر کے بے تحاشا استعمال نے ماحولیاتی نظام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، ہندوستانی فوج جنگلات کی کٹائی اور آلودگی کا سبب بن رہی ہے، دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سیاچن گلیشیئر فوجی سرگرمیوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تیزی سے سکڑ رہا ہے۔

کے ایم ایس کی جانب سے کہا گیا کہ سیاچن گلیشیئر میں 10 ہزار ٹن زہریلا کچرا؛ گلیشیئر آدھا رہ گیا، کولاہوئی گلیشیئر 13.57 سے 10.69 مربع کلومیٹر رہ گیا، کولاہوئی گلیشیئر دریائے جہلم کے پانی کا بنیادی ذریعہ ہے، جسے کشمیر کی لائف لائن سمجھا جاتا ہے۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ کشمیر میں فوجی کارروائیاں سالانہ 300,000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا سبب بنتی ہیں، کشمیر میں فوجی فضلہ کا 50 فیصد سے زائد حصہ مناسب طریقے سے تلف نہیں کیا جاتا، فوجیوں کی طرف سے جھیل میں کچرا پھینکنے سے حیاتیاتی تنوع 60 فیصد متاثر ہے، بھارتی فوج کے ہاتھوں ماحولیاتی تباہی کا خمیازہ کشمیری عوام بھگت رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق ماحولیاتی نقصان کو جنگی جرم قرار دیا گیا، آرٹیکل 8 کے تحت سخت کارروائی لازم ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔