وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل امریکا منتقل کیا جائے گا، صدر ٹرمپ کا اعلان

Riots erupt in Israeli parliament during US President Donald Trump's speech
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل اعلیٰ معیار کا خام تیل امریکا منتقل کیا جائے گا، جسے امریکی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس تیل کی فروخت مارکیٹ قیمت پر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کی نگرانی میں استعمال کی جائے گی اور اس کا مقصد امریکا اور وینزویلا دونوں کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس منصوبے پر فوری کام شروع کریں اور وینزویلا سے تیل کی ترسیل کو امریکی بندرگاہوں تک پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں۔
صدر کے اعلان سے قبل غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ امریکا اور وینزویلا کے حکام کے درمیان تیل کی برآمدات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔
ان رپورٹس کے مطابق وینزویلا کا خام تیل امریکا کی ریفائنریز کو فراہم کیا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے دسمبر کے وسط سے وینزویلا سے تیل کی درآمدات روک رکھی تھیں۔
ماہرین کے مطابق حالیہ اعلان توانائی کے شعبے میں امریکی پالیسی میں ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ امریکی تیل کمپنیوں کے سربراہان وینزویلا میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کے لیے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
تاہم وائٹ ہاؤس اور وینزویلا کے حکام نے اس نئی پیش رفت پر فی الحال کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












