بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

ٹرمپ کا امریکی بحریہ کو تیل بردار جہازوں کی حفاظت کیلئے آبنائے ہرمز پہنچنے کا حکم

04 مارچ, 2026 10:12

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کے ٹینکروں کو اپنی حفاظت میں لے کر چلے گی۔

یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں ہونے والے ہوش رُبا اضافے کو قابو کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو ایک قطرہ تیل بھی میسر نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز میں ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا : ایران

صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی ادارے کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ خلیجی خطے میں سمندری تجارت کے لیے انشورنس اور مالی ضمانتیں فراہم کرے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

جنگ شروع ہونے کے بعد سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس سے امریکی معیشت اور ٹرمپ کے انتخابی وعدوں پر برا اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

جہازوں کے مالکان اور ماہرین اب بھی اس بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں کہ آیا فوجی حفاظت اور مالی ضمانتیں قیمتوں کو کم کرنے کے لیے کافی ہوں گی یا نہیں۔

تاہم، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ امریکہ دنیا کو توانائی کی آزادانہ فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔ وہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے فوجی اور مالیاتی دونوں طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔