شمالی کوریا کا نئے قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جاپان میں کھلبلی

شمالی کوریا نے ایک نئے قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان پانیوں میں گرا ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک مقام پر بلند زاویے سے نئے قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
میزائل کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ درمیانی رینج یا اس سے زیادہ کا ہوسکتا ہے۔ میزائل نے جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان پانی کی سمت میں تقریباً ایک ہزار کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد سمندر میں گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کے رہنما کا جنگی مزاحمت کو عملی اور جارحانہ انداز میں مضبوط کرنے پر زور
جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل تجربے کو سنگین اور اشتعال انگیز عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے انٹیلی جنس حکام معاملے کا جامع تجزیہ کر رہے ہیں۔
ادھر شمالی کوریا نے جیسے ہی جاپان کی جانب میزائل فائر کیا تو جاپانی وزیر اعظم کے دفتر نے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وارننگ جاری کی۔
جاپانی حکومت نے ہوکائیڈو کے شمال میں واقع مرکزی جزیرے کے رہائشیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک میزائل کا جزیرے کے قریب گرنے کا امکان ہے۔ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل جاپانی علاقے میں نہیں گرا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








