اتوار، 23-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

پڑوسی ممالک سے سیکیورٹی اور معاشی تعاون کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، باقر قالیباف

23 اگست, 2026 08:59

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پڑوسی ممالک سے سیکیورٹی کے نئے انتظامات اور معاشی تعاون سے متعلق متعدد پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بتایا ہے کہ خطے کے پڑوسی ممالک کی جانب سے نئے سیکیورٹی نظام اور معاشی تعاون کی تشکیل سے متعلق اہم پیغامات ان تک پہنچائے گئے ہیں۔

انہوں نے موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھونس اور جابرانہ پالیسیوں نے اس کے اپنے تمام اتحادی ممالک کی سلامتی کو بھی شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران کیخلاف کسی بھی غلط فہمی کا جواب تباہ کن اور دردناک ہو گا، ایرانی چیف آف اسٹاف

باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل کی بے جا حمایت اور پاسداری کے چکر میں اپنے اتحادی ممالک کے معاشی اور سیکیورٹی مفادات کو نظر انداز کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے باعث امریکی اقدامات کی وجہ سے اب اس کے اتحادی ممالک بھی اپنی بقا کو خطرے میں محسوس کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ اور خطے میں بیرونی مداخلیت کے بغیر آزادانہ طور پر تشکیل دیا گیا سیکیورٹی نظام ہی حقیقی اور پائیدار امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔