ہتھنی کمزوری کے باعث بیٹھی، ماہرین کے مشورے سے دیکھ بھال کی جارہی ہے : ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی : ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ہتھنی نورجہاں کو کمزوری ہے، جس کی وجہ سے بیٹھی ہوئی ہے، جس کی انتہائی نگہداشت وارڈ کی طرح دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے جی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح ساڑھے آٹھ بجے ہتھنی تالاب میں گئی تھی اور بیٹھ گئی تھی۔ فور پاز سے رابطہ کیا تو انہوں نے کرین سے اٹھانے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ادویات اور غذا کو جاری رکھا گیا ہے۔ نورجہاں کو کمزوری ہے، جس کی وجہ سے بیٹھی ہوئی ہے۔ اس کے کان ہل رہے ہیں، جو اچھی نشانی ہے۔ سب کافی پریشان ہوگئے تھے۔ میڈیکل اور چڑیا گھر کا عملہ مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نور جہاں کا کامیاب آپریشن
ان کا کہنا تھا کہ ہتھنی کے جسم پر اسپرے کیا گیا ہے، جو معمولی رگڑ کا علاج کرتا ہے۔ اس کی غذا غذائیت سے بھرپور دی جارہی ہے۔ فزیو تھراپی بھی کی جارہی ہے۔ انتہائی نگہداشت وارڈ کی طرح دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ہتھنی کو صحت مند ہونے تک سفاری پارک میں منتقل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ فور پاز نے ایڈوائز کیا تھا، اس پر چوبیس گھنٹے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ کیمروں سے زیادہ عملے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










