بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

شہباز گِل کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب

14 اپریل, 2023 13:20

لاہور : عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں 17 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کی ایف آئی اے اور پولیس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 17 اکتوبر 2022 کو شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کیا۔ درخواست گزار کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری نے ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر جواب کیلئے مہلت

درخواست کے مطابق ایل سی ایل میں نام شامل کرنے کااقدام غیر قانونی تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پنجاب عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کیس کے حتمی فیصلے تک درخواست گزار کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے شہباز گِل کو ہدایت دی کہ اس دوران ائیرپورٹ جائیں، اگر پھر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو عدالت پیش ہوجائیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔