بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

پلوامہ سے متعلق حکومت کا ردعمل نہ آنا حیران کن ہے: فواد چودھری

16 اپریل, 2023 18:13

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پلوامہ سے متعلق حکومت کا ردعمل نہ آنا حیران کن ہے، پلوامہ سے متعلق انکشافات پر بھی حکومت خاموش ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے پلوامہ سے متعلق انکشاف کیا ہے، پلوامہ سے متعلق حکومت کا ردعمل نہ آنا حیران کن ہے، مسئلہ کشمیر پر کوئی بات ہی نہیں کی جارہی، پلوامہ سے متعلق انکشافات پر بھی حکومت خاموش ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو اپنے سیاسی قد کے مطابق بات کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان قومی سطح کے لیڈر نہیں ہیں، فضل الرحمان ایک صوبائی جماعت کے سربراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملے کے بارے میں تازہ ترین انکشافات پاکستانی مؤقف کی حمایت ہیں: دفتر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ کل وکلا کانفرنس میں اہم معاملات پر بات کی گئی، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ضروری ہے، آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن ہونا ضروری ہے، قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔