صادق آباد : کچے کے علاقوں میں گھمسان کی جنگ، مزید آٹھ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا

صادق آباد : کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 9 روز سے جاری ہے، پولیس نے خطرناک گینگ کے مزید آٹھ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
صادق آباد میں جاری آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالقہ جنگ کی صورتحال اختیار کر گیا ہے۔
دوران کارروائی پولیس کو مزید کامیاب ملیں، گینگ کے مزید آٹھ ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا، جس کے بعد گرفتار ڈاکوؤں کی تعداد 14 ہوگئی، جبکہ 3 ڈاکو ہلاک ہوچکے ہیں۔
ڈاکوؤں نے پولیس پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ بکتر بند پر راکٹ لانچرز کیئے گئے، جس سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ پولیس نے جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے بھرپور جوابی وار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز گِل کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب
عسکریت پسندوں اور ڈاکوؤں، کابل سکھانی، شبیر لٹھانی، اور کوکانی کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر روپوش ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔
پولیس کو آپریشن میں پاک فوج کی لاجسٹک سپورٹ حاصل ہے۔ پاک آرمی کی 6 بکتر بند گاڑیاں اور اسنائپرز کچے میں موجود ہیں۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ جلد ہی کچے کو ڈاکوؤں اور دہشتگردوں سے پاک کرکے امن قائم کیا جائیگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










