بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

کنسولیڈیٹڈ فنڈز خرچ کرنے کی اتھارٹی پارلیمنٹ کی ہے : عائشہ غوث پاشا

17 اپریل, 2023 14:56

اسلام آباد : وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ ڈیمانڈ دے اس کو کابینہ میں لے جائیں گے۔ اخراجات کرنے کی اتھارٹی پارلیمنٹ ہے۔

وزیر مملکت عائشہ غوث نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے کمیٹی میں فیصلہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ ڈیمانڈ دے اس کو کابینہ میں لے جائیں گے۔ اخراجات کرنے کی اتھارٹی پارلیمنٹ ہے۔ اس معاملے کو قومی اسمبلی کے سیشن میں لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اتھارٹی یا قانون نہیں تھا کہ الیکشن کی تاریخ میں توسیع کرے: چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ابہام نہ ہو۔ بغیر ابہام کے معاملہ حل ہوجائے۔ کنسولیڈیٹڈ فنڈز خرچ کرنے کے لئے اتھارٹی پارلیمنٹ کی ہے۔ ہمیں سپریم کورٹ کا حکم ہے اس کو پورا کریں گے۔ اس لئے ہم نے کمیثی کا اجلاس بلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ فنانس ڈویزن اخراجات کے لئے ایسے ہی اسٹیٹ بینک کو ہدایت نہیں کرسکتی۔ اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کے کہنے پر کچھ نہیں کیا۔ سپریم کورٹ خرچ کرنے کا کہہ سکتی ہے، خرچ کر نہیں سکتی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔