وزیر اعلیٰ عدالتی حکم امتناعی سے پریشان، بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں : بزنجو

کوئٹہ : میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاؤٹ پیدا ہو رہی ہے۔ اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں، تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں ایف سی کے زیر انتظام ڈیجیٹل لرننگ سلسلے سے ہزاروں طلباء مستفید ہونے لگے
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنی دیں۔
وزیراعلیٰ نے حکومتی فیصلوں پر حکم امتناعی سے پیدا صورتحال پر آج اعلیٰ سطحی طلب کرلیا، جس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری قانون سیکریٹری پراسیکیوشن ایڈوکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل شریک ہوں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










