بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

17 اپریل, 2023 15:03

کراچی : عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا پر تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر میں پولیس نے علی زیدی کو کمرہ عدالت میں پیش کردیا۔ کمرہ عدالت اور راہداری میں کارکنان کا رش رہا۔ عدالت میں شدید بدنظمی دیکھنے میں، جس پر جج چیمبر میں واپس چلے گئے اور کمرہ عدالت خالی کرانے کا حکم دیا۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے علی زیدی کے ہاتھوں سے ہتھکڑی کھولنے کا حکم دے دیا۔ وکیل نے کہا کہ علی زیدی اس وقت رکن قومی اسمبل اور سابق وزیر ہیں۔ کیس بے بنیاد ہے۔ ہم تفتیش میں تعاون کرینگے، جب بلائیں گے، چلے جائیں گے۔

علی زیدی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں اس آدمی کو نہیں جانتا نہ کبھی ملا ہوں۔ جس دن واقع کا ذکر ہے اس روز میں بیرون ملک تھا۔ میرے پاسپورٹ دیکھ لیں۔ عدالت زیدی نے بیرون ملکی ہونے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے : علی زیدی

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ کی اس وقت عمر 34 سال ہے، دس برس پہلے 24 برس کا تھا۔ میں اگر کوئی رقم لی ہے تو کوئی ریکارڈ تو ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ مجھے کل پیش ہونا چاہیے تھا۔ پولیس نے قانون کے مطابق 24 گھنٹوں میں پیش نہیں کیا۔ پولیس کہے رہی ہے ساڑھے بارہ بجے گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے وضاحت کی کہ قانون کے مطابق ملزم کو چوبیس گھنٹوں میں پیش کیا گیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ کے خلاف جعل سازی کا کیس ہونا چاہیے۔ علی زیدی کو ضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کیا جائے۔ اور مدعی مقدمہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مدعی وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس کا سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ مدعی کا کیسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ یہ صرف بزنس کا معاملہ ہے۔ ریمانڈ دیا جائے تو تفتیش ہوگی، جس کے بعد بہت سارے غریبوں کا بھلا ہو جائے گا۔

عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ اور ضابط فوجداری کی سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، جسے بعد ازاں سناتے ہوئے علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔