بدھ، 18-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

یہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے: فواد چودھری

17 اپریل, 2023 16:59

لاہور: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آج رقم جاری نہ ہوئی تو سپریم کوٹ کے فیصلے کی توہین ہوگی، جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فل بینچ بننے کا انتظار کررہے ہیں، عید کی چھٹیوں پر ایک اور آپریشن زمان پارک پر پلان کیا جارہا ہے، پارلیمانی کمیٹیاں ڈمی پارلیمنٹ کو ڈھال کی طرح استعمال کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے معاملہ وفاقی کابینہ اور اسمبلی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہوگا کہ الیکشن کے اختیارات کو روک سکے، آج رقم جاری نہ ہوئی تو سپریم کوٹ کے فیصلے کی توہین ہوگی، سب سے پہلے قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک کو 6 ماہ کیلئے گھر جانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے، اعظم نذیر تارڑ کو آئین کا کچھ معلوم نہیں ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔