صادق آباد کچہ آپریشن : پولیس نے کوکانی گینگ کے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

صادق آباد : کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دسویں روز میں داخل ہوگیا ہے، جس کے دوران کوکانی گینگ کے مزید چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں پولیس کو اہم کامیابیاں ملنے لگیں ہیں۔ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کوکانی گینگ کے مزید چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی، جن کے قبضے سے کئی کلاشنکوف اور معتدد راؤنڈز بھی برآمد کیئے گئے۔ گرفتار ملزمان کی تعداد 18 ہوگئی، جبکہ اب تک تین ڈاکو مارے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کچے کے ڈاکوؤں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں: جاوید لطیف
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف اقسام کے بھاری ہتھیار برآمد کیئے گئے ہیں، جن میں لانچرز، راکٹس، ایل ایم جیںز، ہینڈ گرنیڈز، درجنوں کلاشنکوف اور ہزاروں مختلف بور کی گولیاں شامل ہیں۔
پولیس نے خطرناک عسکریت پسند کرمنل قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے ٹریس کر کے گھیراؤ کر لیا، جہاں عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ جزیرہ نما دشوار گزار دریائی علاقہ ہونے کے باوجود پولیس کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔
پولیس نے اسنائپرز کا استعمال بھی شروع کر دیا اور قبضے میں لیئے گئے ڈاکوؤں کے علاقے میں کیمپ قائم کردیئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










