گھوٹکی پولیس کو ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کیلئے جدید اسلحہ اور ڈرون کا انتظار

گھوٹکی : پولیس کو مطلوبہ جدید اسلحہ اور ڈرون نہ ملنے کے سبب کئی چوکیاں تاحال خالی ہیں، جس کے باعث علاقے میں بدامنی کا خدشہ موجود ہے۔
گھوٹکی پولیس کی جانب سے ہنی ٹریپ سے پھنسنے والے شہریوں کو اغواء ہونے سے بچانے کے لیئے حفاظتی بند پر قائم چوکیوں پر جدید اسلحہ اور ڈرون نہ ملنے کے سبب پولیس اہلکار تعینات نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں : صادق آباد کچہ آپریشن : پولیس نے کوکانی گینگ کے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
پولیس کے مطابق پولیس چوکیاں بنا کر ڈاکوؤں کے راستوں کو سیل کیا گیا ہے۔ مطلوبہ اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی مل جائے تو دو مہینے میں ڈاکوؤں کا صفایا کردیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ سے فائر کرکے بکتر بند کو نقصان پہنچایا۔ ڈاکوؤں نے ایس ایچ او رونتی کی اے پی سی کو معمولی نقصان پہنچایا، کوئی گولی یا گولہ اندر داخلہ نہ ہوسکا۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان بھی نہ ہوا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










