شمالی وزیرستان : رواں سال ٹی ٹی پی کیخلاف آپریشنز میں 50 شدت پسند ہلاک ہوئے : رپورٹ

پشاور : پہلی سہ ماہی کے دوران دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی، مسلسل کارروائیوں میں 50 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیکورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ایک ہزار چوالیس آپریشنز کئے، جس کے دوران 50 شدت پسند ہلاک اور 280 گرفتار کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان شہید
گرفتار مبینہ شدت پسندوں میں 13 خودکش اور267 سہولت کار شامل ہیں۔ آپریشنز کے دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جس میں رائفل، ایس ایم جیز، پستول، چھوٹے ہتھیار، آر پی جیز، مشین گنز اور دیگر مختلف اقسام کی بندوقیں شامل ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










