پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد : عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے اپنا جواب ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں جمع کروا دیا۔ جج نے استفسار کیا کہ آڈیو ریکارڈنگ پر ملزم علی امین گنڈاپور کا کیا مؤقف ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے آڈیو ریکارڈنگ کو جعلی قرار دیا۔
جج نے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا معلوم کیا گیا کہ موبائل فون اور سم کس کمپنی کی تھی؟ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کال ڈیٹا ریکارڈنگ کے لیے رجوع کیا ہے، جو ابھی موصول نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کی آڈیو ریکارڈنگ سائبر کرائم ونگ کو بجھوائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد، علی امین گنڈاپور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
تفتیشی افسر نے کہا کہ فرانزک سے معلوم ہو جائے گا کہ علی امین گنڈا پور کی آواز ہے یا نہیں۔ ملزم نے کہا کہ جس ٹیلی فون پر بات ہوئی وہ گرفتاری کے وقت کسی نے لے لیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا، جسے بعد ازاں سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں تین تین لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے مجع کروانے کی ہدایت کردی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










