منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کیساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

18 اپریل, 2023 20:50

کراچی: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کے آغاز پر ہی بڑا جھٹکا، پی ٹی آئی سندھ نے جماعت اسلامی کیساتھ بلدیاتی سطح پر اتحاد کی مخالفت کردی۔

پی ٹی آئی سندھ نے مرکزی قیادت کو جماعت اسلامی کیساتھ اتحاد نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی سے کراچی کی بلدیاتی سیاست پر بھی بات کررہی ہے، میئر کراچی کے لیے پی ٹی آئی کی حمایت سے جماعت اسلامی کامیاب ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا کثیر الجماعتی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کسی ایسی ریس کا حصہ نہیں بننا چاہتے جس کا جیتنے والا کوئی اور ہو، میئر پیپلزپارٹی کا بنے یا جماعت اسلامی کا ہماری کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میئرکے الیکشن سے باہر ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔