منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

ایٹمی دھماکوں کے بعد دوسرا مشکل ترین دور تھا، بحران سے نکل آئے ہیں : اسحاق ڈار

19 اپریل, 2023 11:20

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اقتدار لیکر ووٹ کی بجائے ملک بچانے کو ترجیح دی، بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں۔ 6 ماہ کی قلیل مدت میں 11 ارب ڈالر کی ادائیگی بروقت کی ہے۔ ملک کو ڈیفالٹ کروانے والے کو شرمندگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2018 کی تبدیلی نہ آتی، تو پاکستان کا شمار تیز ترین ترقی کردہ معیشت میں ہوتا : احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ 1998 ایٹمی دھماکوں کے بعد اب دوسرا مشکل ترین دور تھا۔ پی ٹی آئی نے معاشی تباہی کی اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، جس کا برملا اظہار پی ٹی آئی سینیئر قیادت اور مشیر خزانہ کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اقتدار لیکر ووٹ کی بجائے ملک بچانے کو ترجیح دی۔ بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے ہیں۔ 2013 میں بھی نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کے سفر پر ڈال دیا تھا۔ 4 سال کے قلیل عرصے میں مہنگائی 2 فیصد کی شرح پر لے آئے تھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔