آزاد کشمیر اور سوات میں طوفانی بارشوں سے نظام درہم برہم، سیلاب کا خطرہ

اسلام آباد : آزاد کشمیر اور سوات میں بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے، جس کے باعث سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ہے، رابطہ سڑکیں بند ہیں، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ بالائی علاقوں اڑانگ کیل تاوبٹ شونٹھر، سرگن، گریس، ہلمت سرداری، لوات بالا سمیت پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
دریائے نیلم اور ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے مین شاہراہ نیلم دنجر، دواریاں، کیل، گریس، پھولاؤئی، جمگر، سرداری لوات بالا روڈ اور کیل مارگلہ سے بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حالیہ بارشوں سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند، ہزاروں مسافر پھنس گئے
سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو محتاط رہنے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ادھر سوات میں گزشتہ تین دن سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
دریائے سوات نے سیلابی صورت حال اختیار کر لی ہے، جو بحرین بازار کو مکمل بہا کر لے گیا۔ کالام کا زمینی رابطہ دیگر شہروں سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے برقرار رہنے کا امکان ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










