حالیہ بارشوں سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند، ہزاروں مسافر پھنس گئے

کوہستان کے علاقے اچھارنالہ، کوزہ بانڈہ سمیت متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریفک کے لیئے بحال نہ ہوسکی۔
گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔ سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر بے یارومددگار پھنس کر رہ گئے ہیں، جن میں بزرگ، بیمار، بچے اور خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لوئر کوہستان : گھر میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے
عید کیلئے گھروں کو آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اچھارنالہ پر بہہ جانے والے پل کے حوالے سے سال مکمل ہونے کے باوجود کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ دیامر کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










