چوہدری انوارالحق بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے

مظفرآباد: سیکریٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ کسی امیدوار نے چوہدری انوارالحق کے مقابلے میں کاغذات جمع نہیں کروائے، حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں پیر مظہر الحق کی تحریک پر اسپیکر اسمبلی نے سیکریٹری اسمبلی کو قاعدہ معطل کرکے نئے قائد ایوان کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب مکمل کیا گیا۔ چوہدری انوارالحق 52 کے ایوان میں 48 ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے 15ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ نئے وزیراعظم کو متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے ممبران نے ووٹ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں : نقیب اللہ قتل کیس : راؤ انوار کی بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور، نوٹسز جاری
سابق سینیئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کے صاحبزادے چوہدری انوارالحق کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے ہے، جو 2006 میں پہلی بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔ دو بار اسپیکر قانون ساز اسمبلی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے پاورشیئرنگ فارمولا بھی طے کرلیا گیا ہے۔ اسپیکرشپ چوہدری لطیف اکبر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جو متحدہ اپوزیشن اور فارورڈ بلاک کے درمیان میٹنگ میں ہوا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










