منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

طورخم میں لینڈ سلائیڈنگ : ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی، ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی

20 اپریل, 2023 10:33

لنڈی کوتل : پہاڑی تودہ گرنے کے باعث ملبے تلے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی، امدادی کارروائیوں میں تیزی کے لیئے مزید مشینری پہنچا دی گئی۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے کے باعث ملبے تلے دب افراد اور ٹرکوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

آپریشن کے دوران ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے، اب تک آٹھ زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ مزید ملبے متعدد افراد ملبے تلے دب ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ تحت دو بڑے کرینز طورخم پہنچا دیئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بڑے کرینوں سے ملبے ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ملبے تک دب افراد اور ٹرکوں کو نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے آج دو مزید دو کرینز پہنچا دیئے جائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔