منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا، اقتدار پی ڈی ایم کے تعاون سے ملا : چوہدری انوار الحق

20 اپریل, 2023 10:28

مظفر آباد : چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ ایسا وزیراعظم ہوگا، جس کو نہ عدالت اور نہ ایوان نکالے گا، پی ڈی ایم کے تعاون سے جتنے دن کام کروں گا، ریاست کے بچے بچے کو پتہ چلے گا۔

چوہدری انوار الحق نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں اقتدار مجھے پی ڈی ایم کے تعاون سے ملا ہے۔ ہماری پارٹی اقتدار میں آنے کے قابل ہوتی تو کبھی اقتدار کا خواہش مند نہ ہوتا۔ ہماری کوتاہیاں ہمارے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا وزیراعظم ہوگا، جس کو نہ عدالت اور نہ ایوان نکالے گا، جس کا جو حق ہے اس کو ملے گا۔ حکومت کتنے دن چلتی ہے اس کا ٹھیکہ نہیں لیکر آیا۔ جتنے دن کام کروں گا، ریاست کے بچے بچے کو پتہ چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چوہدری انوارالحق بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے

ان کا کہنا تھا کہ میں کام کرکے کھانے والا آدمی ہوں۔ کون اپوزیشن میں ہوگا اور کون حکومت میں یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ تربیت یافتہ سیاسی کارکن ہوں کسی حادثے کے نتیجے میں نہیں آیا۔ اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہے۔

نومنتخب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے۔ اب ہر شہری ریاست کے وزیراعظم کے احتساب کا حق رکھے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔