عمران کی ڈوبتی کشتی کو مذاکرات کے سہارے بچانے کی کوشش حیران کن ہے : جے یو آئی

اسلام آباد : اسلم غوری کا کہنا ہے کہ عمران کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لیئے مذاکرات کے جھانسے میں نہ آئیں، پھر پچھتانا پڑے گا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے جی ٹی وی نیوز کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کو جھانسہ قرار دیدیا ہے۔
سیاسی صورتحال، مذاکرات سمیت دیگر امور پر جے یو آئی کی طرف سے واضح بیان جاری کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں۔ عمران کی ڈوبتی کشتی کو مذاکرات کے سہارے بچانے کی کوشش حیران کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے کوئی نام تجویز نہیں کیا : سردار تنویر الیاس
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے خوشنما نام کے پیچھے چھپی تباہی کا اندازہ کسی کو نہیں۔ جے یو آئی نے ہر موقع پر جو رائے دی، حالات نے اسے درست ثابت کیا۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے مؤقف کو 2018 میں تسلیم کرلیا جاتا تو نیازی آج اتنا خود سر نہ ہوتا۔ آج بھی کہتے ہیں کہ مذاکرات کے جھانسے میں نہ آئیں، پھر پچھتانا پڑے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










